پی ٹی آئی نے کے پی میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو غیر ضروری بھرتی کیا: نگران صوبائی وزیر

خیبرپختونخوا (کے پی) کے نگران  وزیر  صعنت و تجارت  عدنان  جلیل کا کہنا ہے کہ  پاکستان  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے اپنے 9 سالہ دور  حکومت میں صوبے میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو غیر  ضروری  بھرتی کیا۔

میڈیا نیوز چینل سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئےخیبرپختونخوا کے نگران وزیر صعنت و تجارت عدنان جلیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے 9 سالہ دور حکومت میں صوبہ میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو غیر ضروری بھرتی کیا جس سے صوبہ معاشی طور پر بیٹھ گیا ہے۔ 

عدنان جلیل نےکہا کہ افغان بارڈر پر ڈالر اسمگلنگ سے بھی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔