بنوں: گھر میں سوئے ہوئے افراد پر دستی بموں سے حملہ، 1 شخص جاں بحق، 11 زخمی

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں واقع ایک گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے میرا خیل میں نامعلوم افراد نے 1 گھر پر دستی بم حملہ کیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ 2 دستی بم پھٹنے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ رات کو کیا گیا، جب گھر میں سب لوگ سو رہے تھے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔

جاں بحق شخص کی لاش پوسٹم مارٹم کے لیے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔