پشاور: 2 روز میں سکھ برادری کے 2 افراد پر حملہ، کئی مشتبہ افراد زیرِ حراست

دو روز میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، دونوں واقعات کے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے کاکشال اور ملحقہ علاقوں میں جیو فینسنگ کی گئی۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق واقعے سے متعلق عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی جگہ سے ملنے والے گولیوں کے خول فرانزک کے لیے بھجوائے جائیں گے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق تفتیش کے لیے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی ویڈیو کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔