کوہاٹ، دو شیطان صفت بھائیوں کی اپنی ہی بہن سے زیادتی

 پشاور: کوہاٹ پولیس نے اپنی ہمشیرہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو شیطان صفت بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان اپنی 15 سالہ بہن مسماۃ (ر) کو ایک سال سے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، مکروہ عمل میں ملوث جنسی بھیڑیے معاملہ دبانے کے لیے متاثرہ لڑکی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے رہے۔

ایس ایچ او ایم آر ایس اسلام الدین نے متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر سفاک ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان رحمت سکنہ میروزئی اور احمد سکنہ میاں گان کالونی کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مبینہ ملزم رحمت متاثرہ لڑکی کا سگہ اور احمد سوتیلا بھائی ہے جو اپنی بہن کے ساتھ متعدد مرتبہ زیادتی کے مرتکب ہوئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرانے کے بعد مثبت رپورٹ آنے پر ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔

ڈی پی او کوہاٹ فرحان خان کے مطابق مبینہ ملزمان کو عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے، خواتین کی حراسگی اور صنفی استحصال جیسے معاشرتی جرائم پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔