جیل سے رہا ہوتےہی پرویز الٰہی کو پھر سے گرفتارکر لیا گیا

صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کو جیل سے رہا ہوتے ہی پھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قریب ساتھی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو کیمپ جیل لاہور سے رہا ہوتے ہی پھر سے گرفتار کر لیاگیا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایف آئی اے نے  منی لانڈرنگ مقدمے میں گرفتار کیا ہے ، پرویز الہٰی کو عدالت میں آج پیش کیا جائے گا ۔