جلاؤگھیراؤکیس: یاسمین راشد کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت خارج

انسداد دہشتگردی عدالت نے اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤکے کیس میں یاسمین راشد کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت خارج  کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں شیرپاؤ پل پر سڑک بلاک کرکے اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے معاملے میں یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

 عدالت نے یاسمین راشد کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت خارج  کردی،عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کی، یاسمین راشد کے وکلا دلائل کیلئے پیش نہیں ہو رہے تھے۔

عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے  عسکری ٹاور حملہ مقدمہ نمبر 1271/23 میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے،یاسمین راشد نے گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ نمبر 1280 میں  ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، یاسمین راشد نے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ آفس کو جلانے کے مقدمہ نمبر 367/23 میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے،عدالت نے مقدمہ نمبر 1271/23 اور 1280/23 میں سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی جبکہ عدالت نے مقدمہ نمبر 367/23 میں سماعت کل تک ملتوی کر دی۔