بولان میں ٹریفک حادثہ ، 6افراد چاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بولان میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 بولان میں پنجرہ پُل کے قریب مسافر پک اپ تصادم کے نتیجے میں مکمل تباہ ہوگئی۔

حادثے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو ریسکیو حکام کی مدد سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر سیف اللہ مری نے بتایا کہ حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔