پشاور میں افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں

پشاور اور بعض قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش منا رہے ہیں۔

پشاور کے علاقے ریگی اوتاج آباد میں افغان مہاجرین نے نمازِ عید ادا کی۔

افغان مہاجرین سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں بوہری برادری بھی آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔

کراچی کے علاقے صدر اور اطراف میں رہائش پذیر بوہری افراد نے نمازِ عید طاہری مسجد میں ادا کی۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں بھی عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے۔

پاکستان بھر میں کل 29 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔