باجوڑ کےعلاقے عنایت قلعہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا،،آپریشن کےدوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کےعلاقے عنایت قلعہ میں آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں کے اہم کمانڈ سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دہشت گردوں کا کمانڈرشفیع بھی شامل ہے، تینوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا ہے۔