کلاچی ڈیرہ میں فورسز کیساتھ مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

کلاچی میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گردوں مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، پولیس اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے، جب کہ یہ دہشت گرد 11 اپریل کو کولاچی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں بھی ملوث تھے، اس حملے میں 5 پولیس اہلکارشہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔جب کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔