ویانا:دنیا کے سب سے پرانے اخبار کی روزانہ کی اشاعت لگ بھگ 320 سال بند کر دی گئی ہے۔
آسٹریا کے اخبارWiener Zeitung کا پرنٹ ایڈیشن اب روزانہ کی بنیاد پر شائع نہیں کیا جائے گا۔اس کی اشاعت اگست 1703 میں شروع ہوئی تھی۔
اس اخبار کے پہلے ایڈیشن میں کہا گیا تھا کہ خبروں کو سیدھے سادے الفاظ میں بیان کیا جائے گا اور کسی قسم کی لفاظی نہیں کی جائے گی۔30 جون کو آخری پرنٹ ایڈیشن میں ادارتی ٹیم نے حکومت کے نئے قانون کو اخبار بند ہونے کی وجہ قرار دیا۔
3 صدیوں کے دوران یہ اخبار محض ایک بار دوسری جنگ عظیم کے موقع پر 1939 میں بند ہوا مگر 1945 میں اس کی اشاعت دوبارہ شروع ہوگئی تھی۔
اس اخبار کی بندش کے بعد دنیا کا قدیم ترین روزنامہ جرمنی کاHildesheimer Allgemeine Zeitung بن گیا ہے، جو 1705 سے شائع کیا جا رہا ہے۔