اسلام آباد میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےکہ خاتون لاہور سے اسلام آباد آئی تو ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی، ملزم موبائل فون، نقدی اور کپڑوں سے بھرا بیگ بھی چھین کر فرار ہوگیا۔خاتون نے دعویٰ کیا ہےکہ واپس لاہور گئی تو ملزم نے دوبارہ شادی کا کہہ کر اسلام آباد بلایا جہاں اس نے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد ملزم سامان بھی لے کر فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہےکہ ملزم کہاں کا رہائشی ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلات جمع کی جارہی ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جائے گا۔