خیبر پختونخوا بار کونسل کی سویڈن کے خلاف ریلی، پرچم نذرآتش

پشاور: خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر وکلاء نے سویڈن حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔

 سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف پشاور کے وکلاء نے بار کونسل کی اپیل پر ہائی کورٹ سے اسمبلی چوک تک ریلی نکالی، سویڈن کا پرچم نذر آتش کیا اور سویڈن حکومت کے خلاف نعرے  بازی کی۔

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سویڈن کا سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ جب تک سویڈن حکومت معافی نہیں مانگتی سفارت خانہ بند رکھا جائے۔

وکلاء نے کہا کہ سویڈن حکومت واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے، قران کریم کی بے حرمتی سے پورے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔