صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد کی رہائشی سیما جکھرانی پسند کی شادی کرنے بھارت پہنچ گئی ہیں، ان کے شوہر نے وڈیو بیان جاری کرکے تصدیق کردی ہے۔
چار بچوں کی ماں 29 سالہ سیما اپنے بچوں سمیت کراچی سے دبئی پھر دبئی سے نیپال سے بھارت پہنچ گئی۔
شوہرغلام حیدر نے سعودی سے وڈیو بیان جاری کرتے ہوئی حکومت سے اپنے بیوی بچوں کی واپسی کی اپیل کی ہے۔
شوہرکا کہنا ہے کہ میری اہلیہ اپنے چار بچوں کے ساتھ کراچی میں مقیم تھی، آن لائن گیم کے ذریعے بھارتی لڑکے سے دوستی ہوئی۔
میری بیوی کو پیارکا جھانسہ دے کر بھارت بلایا گیا ہے بھارت کے شہر راہوپور پولیس نے میری بیوی اور بچوں کو گرفتار کیا ہے وہ اب جیل میں ہیں۔
شوہرغلام حیدرجکھرانی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ میرے بچے مجھے واپس کرانے میں میری مدد کی جائے۔
دوسری جانب لڑکی سیما کا کہنا تھا کہ میرا شوہر سعودی عرب میں