خیبر میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، میجر میاں عبداللہ شاہ شہید

ضلع خیبرکے علاقے شخاص میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران میجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا۔

اس دوران فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں میجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تین دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔