نیو میکسیو: میکسیکو میں بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثہ میکسیکو کے جنوبی حصے میں پیش آیا۔ بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد ہلاک بھی ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں گری۔
جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔a