شانگلہ کے علاقے ماتونگ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 8 بچے مٹی تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کچی سڑک سےگزر تے ہوئے بچوں پر پہاڑی تودہ گرا تھا جس کے نتیجے میں متعدد بچے دب گئے۔
ادھر ریسکیو 1122 کی جانب سے پہلے بتایا گیا کہ مارتونگ میں کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گرا، ملبے تلے دبنے والے 5 بچوں کے جسد خاکی نکال لیے گئے ہیں۔
بعدازاں ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ملبے تلے دبے مزید 3 بچوں کے جسد خاکی نکال لیے گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ ملبے تلے دبے ایک بچے کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔