مشہور ٹک ٹاکر مریم ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جہلم کی مشہور ٹک ٹاکر مریم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں ۔

ریسکیو کے مطابق مریم شوہر کے ساتھ بائک پر سرائے عالمگیر سے جہلم آرہی تھیں کہ دوبٹہ ٹائر میں پھنس گیا۔ اورخاتون موٹرسائیکل سے گرگئیں اورگلے میں پھندہ لگنے سے وہ دم توڑ گئیں۔

حکام کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی، اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔