پشاور میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

پشاور کے دیر کالونی میں پلاٹ کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔  

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ فریقین کے درمیان پلاٹ کے تنازع پر جرگہ کے دوران ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں ملک وحید، شکیل، رفاقت اور نثار خان شامل ہیں۔ 

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملک وحید تحریک انصاف کے ہزار خوانی میں کونسلر تھے۔