الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختوانخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختوانخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 27 اگست کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 19 جولائی تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل یکم اگست تک اعتراضات پر فیصلے کریں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 2 اگست کو جاری ہوگی، جبکہ پولنگ کے بعد خبیر پختوانخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج 30 اگست تک مرتب کئے جائیں گے۔