لنڈی کوتل:لنڈی کوتل میں علماء کرام نے شادیوں میں موسیقی، فائرنگ، خواجہ سراؤں کے رقص پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل میں علماء کرام کی جانب سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی رہنماؤں اور بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں شادیوں میں موسیقی، فائرنگ، خواجہ سراؤں کے رقص اور مقامی فنکاروں کی محفلوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کا نکاح پڑھایا جائے گا،نہ ہی اس کے خاندان کی کسی میت کا جنازہ پڑھایا جائے گا۔
اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے خاندان کے ساتھ کوئی ہمدردانہ تعلقات نہیں رکھے جائیں گے۔