اسلام آباد: ٹویٹر انتظامیہ نے، گلگت بلتستان کو بھارتی زیر قبضہ جموں کشمیر کا حصہ ظاہر کر دیا۔
گلگت بلتستان سے کی جانے والی ٹویٹس بھارتی زیر قبضہ جموں وکشمیر سے ظاہر کی جانے لگیں۔
گلگت بلتستان میں حکومت پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ تک رسائی بھی ختم کر دی گئی۔
گلگت میں موجود صارفین کی لوکیشن بھارتی زیر قبضہ جموں کشمیر دکھائی جا رہی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت کے اثر و رسوخ پر ٹویٹر نے مبینہ طور پر گلگت بلتستان کی جیو ٹیگنگ میں تبدیلی کی ہے