میکسیکوسٹی:میکسیکو میں خواتین کے ساتھ نامناسب برتا کرنے پر بار سے نکال باہر کیے گئے شخص نے مشتعل ہوکر آگ لگا دی ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آتش زنی کا یہ واقعہ میکسیکو کی شمالی ریاست سونورا کے شہر سان لوئس ریو کولوراڈو میں پیش آیا۔اس ریاست کی سرحد امریکا کے ساتھ ملتی ہے۔
سونورا میں سرکاری استغاثہ کے دفتر نے بتایا کہ بار میں آگ لگنے سے سات مرد اور چار خواتین کی موت واقع ہوگئی ہے اور چار دیگر افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
استغاثہ کے دفتر نے بتایا کہ حملہ آور کو خواتین کے ساتھ توہین آمیز سلوک کرنے پر بار سے نکال باہر کیا گیا تھا۔ وہ کچھ ثانیے بعد پھر واپس آیا اور اس نے بار کے اندر کوئی جلتی ہوئی چیز پھینکی جس سے آگ لگ گئی۔
یہ ممکنہ طور پر مولوتوف کاک ٹیل ایندھن بم تھا۔حکام حملہ آور کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔