مطیع اللہ خان نے نگراں وزیر خیبرپختونخوا کا حلف اٹھالیا

 اسلام آ باد: نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر مطیع اللہ خان نے بحیثیت نگراں صوبائی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ 

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں نگراں صوبائی وزراء  اور سرکاری محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کی۔ 

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نگراں صوبائی وزیر مطیع اللہ خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ مطیع اللہ خان کو عدنان جلیل کی جگہ پی ڈی ایم میں شامل جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے نامزد کیا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد خان خٹک صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، انہوں نے پرویز خٹک کیخلاف نوشہرہ سے الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا ہے۔