خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 4 روز کے دوران 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق اس عرصے کے دوران مختلف حادثات میں 14 افراد زخمی بھی ہوگئے جبکہ 12 گھر مکمل تباہ، 86 کو جزوی نقصان پہنچا۔
حکام کے مطابق بارشوں، لینڈسلائیڈنگ اورسیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرین کو پالیسی کے مطابق ریلیف کمپنسیشن فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیا فراہم کر دی گئی ہیں۔