پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں آج کاروبار کا پانچواں مثبت اور اچھا دن رہا،اپریل 2022 کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار400 کی سطح سے اوپر بند ہواہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح0.80 فیصد اضافے سے 46 ہزار 417 کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں 10 ارب روپے مالیت کے 31.68 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد 100 انڈیکس میں 11.50 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔