کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی آئی۔
لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان میں ڈالرکی قیمت میں اضافے کے باوجود سونے کی فی تولہ قیمت800روپے کمی سے 2لاکھ 24ہزار 500روپے ہوگئی۔10گرام سونے کی قیمت 685روپے کمی سے 1لاکھ 92ہزار 473روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5ڈالر کمی کے بعد 1960ڈالر فی اونس ہوگیا۔