اے این پی نے تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کردی

پشاور: رہنما اے این پی امیر حیدر ہوتی نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی مخالفت کر دی۔

انہوں نے کہاکہ اے این پی خود بھی پابندی کا سامنا کر چکی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ گذشتہ 9 سال کے دوران پختونخوا کو شدید مالی بحران کا شکار کیا گیا جس کے ذمہ داران کو جواب دینا ہوگا۔
ہمارے خلاف بڑی تحقیقات ہوئیں لیکن الزامات جھوٹے نکلے، اب گذشتہ حکومت کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ پختونخوا میں یہ مالی مشکلات کیوں پیدا ہوئیں۔

بی آر ٹی، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی سیکنڈل کی تحقیقات شروع ہوتے ہی روک دئیے گئے۔

تحقیقات ہونی چاہیے کہ کس نے کتنا اس صوبے کو لُوٹا ہے، ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

ایک اور سوال کے جواب میں امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارے لاکھ اختلافات ہیں لیکن ہم کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں۔