یوٹیلیٹی اسٹورز پرچینی بحران ختم کرنے کے اقدامات کو بڑا دھچکہ،وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت ملنے والی چینی عوام کی دسترس سے دور ہوگئی۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کاکہنا ہے کہ وزارت صنعت وپیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو خریدی گئی چینی بیچنے سے روک دیا،غیر معینہ مدت تک چینی کی دستیابی کے امکانات ختم ہوگئے،وزیر صنعت وپیداوار نے مہنگی چینی خریداری کا کہہ کر ہدایت دی،وزیراعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر شہری مسلسل سستی چینی سے محروم ہوگئے۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ خریدی گئی چینی اٹھانے کا عمل شروع کردیا تھا،کارپوریشن نے حال ہی میں 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی،فی کلو چینی 130 روپے کے حساب سے خریدی گئی،اخراجات ملاکر فی کلو چینی تقریبا 140 روپے میں پڑے گی،وفاقی حکومت نے وزیر اعظم پیکچ کے تحت چینی پر بھاری سبسڈی مختص کی ہے۔