اسلام آباد: چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ مؤخر کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق چین نے پاکستان کے لیے قرضہ 2 سال کے لیے مؤخر کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طورپر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔
اس قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
تمام قرض معاہدوں کی مدت میں21 جولائی2023ء سے 30 جون 2025ء تک توسیع کی گئی ہے۔