ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد:ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 220 روپے فی کلوہوگئی ہے۔

 دوسری جانب پہاڑی و دوردراز علاقوں میں گھریلوسلنڈر 310روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں میں اضافے کے بعد چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں ہے۔