امریکی ڈالر کی فراہمی بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک کا اہم فیصلہ  

واشنگٹن: امریکی ڈالرکی فراہمی بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت منگوانے کی اجازت دیدی۔

 نئی پالیسی کے تحت منی چینجرز غیرملکی کرنسیز ایکسپورٹ کے عوض کیش ڈالر درآمد کرسکیں گے، ایکس چینج کمپنیز کو برآمد کردہ کرنسیز کی مالیت کا50 فیصد نقد ڈالر درآمد کی اجازت ہوگی۔

 برآمدکردہ کرنسیز کا باقی50فیصد بینکوں میں ایکس چینج کمپنیز کے فارن کرنسی اکانٹ میں لاناہوگا۔

 اس سے قبل پہلے ایکس چینج کمپنیز کوبرآمد غیرملکی کرنسیزکیع وض ڈالرزبینک اکانٹ میں لاناہوتا تھا۔فارایکس ایسوسی ایشن نے مرکزی بینک کے اہم فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

 اعلامیے کے مطابق منی چینجرز کو کیش ڈالر درآمد کرنے کی اجازت 31 دسمبر 2023 تک دی گئی ہے، ڈالر کیش کی صورت میں بحرین، سنگاپور، دبئی سیب ذریعہ سیکیورٹی کارگو درآمد ہوں گے۔ 

چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ بینکس باہر سے آنے والے ہمارے ڈالرز دے نہیں پارہے تھے، اسٹیٹ بینک نے اچھا فیصلہ کیا اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بڑھے گی۔