مہنگائی کی شرح میں مزید73۔3 فیصد اضافہ

ملک میں ہفتہ وزر بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں مزید 3.73 فیصد اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 3.73 فیصد اضافہ ہوگیا جس سے سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 29.21 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 135 سے 160 روپے کلو تک ریکارڈ کی گئی جبکہ زندہ برائلر چکن کی قیمت 368 سے 580 روپے فی کلو ہوگئی۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران انڈے، ٹماٹر، مرچ، لہسن، آلو، پیاز، گڑ مہنگا ہوگیا۔ بجلی اور ایل پی جی کے ریٹ بھی بڑھ گئے۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 132 فیصد مہنگا ہوا، چائے 98 فیصد، چاول 79 فیصد، چینی 63 فیصد سے زیادہ مہنگی، ایک سال میں آلو 62 فیصد، ٹماٹر 60 فیصد، گڑ 57 فیصد مہنگا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق چکن اور سرخ مرچ 55 فیصد تک مہنگی ہوئی، گزشتہ سال کی نسبت سگریٹ 110 فیصد، گیس چارجز 108 فیصد بڑھے۔