لاہور: ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا لاہور میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈسٹری بیوٹرز نے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھانے والے مافیا کے خلاف پیر کے روز ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اجلاس میں کہا کہ یہ ہڑتال حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ایل پی جی کی ناجائز قیمتیں بڑھانے والے مافیا کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے روز چار گھنٹے دکانیں بند رکھیں گے۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ پیر کو لاہور سمیت ملک بھر میں 4 گھنٹے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی جبکہ 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔