وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دوست ملک سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کرادیئے،مستقل میں معاشی حالات میں مزید بہتری آئےگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہے،جلد مزید مستحکم ہوگی،اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ آچکا ہے، وزیراعظم، آرمی چیف اور اپنی طرف سے سعودی عرب کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی عرب ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، سعودیہ حقیقی بھائی کی طرح اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی ڈویلپمنٹ ہوں گی، پاکستان کے معاملات استحکام کی طرف آ چکے ہیں، مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔