کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی آ گئی۔
لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان میں سونا فی تولہ 2500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ۔ 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 90 ہزار 501 روپے ہوگئی ۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر گھٹ کر 1959 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد ملکی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی