روپے کے مقابلے میں ڈالر پھرمہنگاہوگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگاہوگیا،اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 19پیسے مہنگاہوکر286.45 سے بڑھ کر 286.64 پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 291روپے پرمستحکم رہا۔

 اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی رہی۔ ہنڈرڈانڈیکس 24 ماہ بعد 48 ہزار پوائنٹس پر پہنچا ۔مارکیٹ 957 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 34 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔188 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 141 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 48,126 جبکہ کم ترین سطح 47,372 رہی ۔