برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق برطانوی وفد پاکستانی ایئرپورٹ سے برطانیہ جانے والی پروازوں کے انتظامات کا جائزہ لے گا۔
پاکستانی ایئرپورٹس پر چیک ان، سیکیورٹی، امیگریشن اور بورڈنگ کا جائزہ لیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق برطانوی وفد 4 اگست تک پاکستان میں قیام کرے گا۔