پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 380 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس ابتداء میں 380 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 400 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم اس میں کچھ کمی آئی اور تازہ اطلاعات کے مطابق انڈیکس 82 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 117 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا جبکہ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 48 ہزار 34 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات پڑے، آئل اینڈ گیس اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہیں۔