عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1950 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 222200 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدر 190501 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
اُدھر فی تولہ اور دس گرام کی چاندی بھی استحکام کے بعد بالترتیب 2800 روپے اور 2400.54 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔