ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 1.35 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 6 فیصدکم ہے۔
گزشتہ سال جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 1.54 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جون کے مقابلہ میں جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
جون میں 1.34 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جوجولائی میں بڑھ کر1.35 ملین ٹن ہوگئی۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں پیٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر10 فیصد، ہائی سپیڈ ڈیزل 11 فیصد اضافہ جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر59 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔