کینیڈا کے وزیراعظم نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ صوفی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور  کہا کہ بامعنی اور مشکل بحث و مباحثے کے بعد ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹروڈو اور صوفیہ کی شادی مئی 2005  میں ہوئی تھی، دونوں کی شادی 18 قائم سال رہی اور ان کے 3 بچے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم آفس کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور صوفیہ نے علیحدگی کی قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔