ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابوظہبی میں کہا کہ غزہ میں بھوک سے کئی لوگ متاثر ہیں، اور فلسطینیوں کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے ماہ تک غزہ کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوگی۔

ٹرمپ نے یوکرین مذاکرات پر بھی کہا کہ جلد روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔

مشرق وسطیٰ کے دورے کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔