انٹر بینک میں دس روز بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی، پاکستانی کرنسی کی قدر ایک روپے 53 پیسے بڑھ گئی۔
انٹر بینک میں 10 روز بعد امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ہوگئی، پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپے 53 پیسے سستا ہوگیا۔
ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں کمی کے بعد ڈالر 287 روپے 85 پیسے پر آگیا۔
واضح رہے کہ آج صبح سے ہی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔