پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ان کےگھر پر چھاپا مارا لیکن وہ نہیں ملے۔
پولیس کے مطابق چھاپےمیں گھر سے سیلاب ریلیف، کورونا ریلیف کاسامان، غلیلیں اور ڈنڈےبرآمد ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل نگراں وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر الزامات لگائے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل خط میں عوام کو نگراں وزیراعلیٰ کےخلاف اکسایا گیا، اسی خط پر کارروائی کی۔
علی امین گنڈاپور کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی ہے ، اس سامان کی رسیدیں موجود ہیں۔