انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے کمی کے بعد 286.75 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 153 پوائنٹس کم ہوکر 48 ہزار 611 پر بند ہوا تھا۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 2800 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 20 ہزار 200 روپے تھا جبکہ 10 گرام سونا 2401 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 88 ہزار 786 روپے کا تھا۔