سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 221500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1115 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 189901 روپے ہوگئی۔

ادھر بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1932 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت استحکام کے بعد بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔