نائیجریا میں ایک پر ہجوم سڑک پر سول مسافر طیارے کے گرنے کی ڈرامائی فوٹیج نے سب کو حیران کردیا ، جس کی ویڈیو دیکھ کر سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
کیمرے میں ریکارڈ شدہ اس لمحے کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایک چھوٹا طیارہ ایک سڑک پر گرنے سے پہلے پھٹا اور نیچے گرنے پر اس میں آگ لگ گئی۔ نائیجریا کے بیور آف سیفٹی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ طیارہ ایک سیاحتی کمپنی کی ملکیت تھا جس پر دو افراد آزامائشی پرواز کررہے تھے، طیارہ ٹیسٹ آپریشن سے واپسی کے سفر پر تھا ۔
جہاں اس کو اچانک ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ، طیارے میں موجود دونوں افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ طیارہ حادثے کے وقت ایسے مناظر سامنے آئےجس کو دیکھ کر ہر ایک حیران رہ گیا ، پائلٹ کو زخمی حالت میں ملنے سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا اور اس کے ساتھ موجود مسافر کو زخمی حالت میں ہسپتالوں لے جایا گیا ۔