خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے  

سوات مانسہرہ: خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، مانسہرہ، بٹگرام، مالاکنڈ، تورغر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ بونیر اور اپرہزارہ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف میں مبتلا ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔