روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کیلئے جدہ میں سمٹ کا  آغاز

جد ہ:یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کی میزبانی میں سمٹ  کا آغاز ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی اس سمٹ میں 40 ممالک کے حکام شرکت کررہے ہیں۔

 یہ سمٹ ایک ہفتے جاری رہے گی جس میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے اصول وضع کیے جائیں گے جب کہ اس سمٹ میں روس کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولودومیرزیلسنکی نے ہفتے سے شروع ہونے والے اس ڈائیلاگ کا خیر مقدم کیا ہے۔